• سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ

    الخیر ٹرسٹ اکوڑہ خٹک پشاورکے تعاون سے 22نومبر 2023ءبروز بدھ چترال یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺکوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا،جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب نے کی۔جبکہ دیگر ڈیپارٹمنٹس کی نمائندگی بھی ہوئی۔اور مہمانوں میں الخیر کے اہل کاروں کے علاوہ ڈاکٹر کفایت اللہ،ڈاکٹر نظام الدین،ڈاکٹر ثناء اللہ ،ڈاکٹر صدیق احمد،ڈاکٹر عبادالرحمن،ڈاکٹر فیصل محمود،شاہد اعظم اور مفتی فدامحمد نے خصوصی شرکت کی۔جبکہ ایگریکلچر ریسرچ سنٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فخرالدین اور ڈگری کالج کے مفتی عتیق احمد،دارالعلوم چترال کے ڈاکٹر قاضی محب الرحمن نے بھی خصوصی شرکت کی ۔مقابلے میں چترال یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور ڈگری کالج چترال کے اسٹوڈنٹس نے بھر پور حصہ لیا۔اور تقریبا70 طلباء اور طالبات مقابلے میں شرکت کی۔پروگرام کے منتظم اعلی پروفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ صاحب نےاپنی ٹیم کے ساتھ سیرت النبی ﷺ سے اپنی دلی دلچسی کے پیش نظرمین ہال کو غباروں اور ملٹی میڈیاکے ذریعے خوبصورت بینروں سے سجاکر بارونق بنادیا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے مولانا نقیب اللہ رازی نے ابتدائی کلمات کے ساتھ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔الخیر ویلفر ٹرسٹ کےذمہ دار سرتاج خٹک اور قاری اعجاز نے مقابلے کے ججز کے فرائض انجام دیۓ۔یہ ایمان افروزتقریب10بجے سے دن سے ایک بجے تک جاری رہی۔آخر میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ پروگرام کی بیحد تعریف کی اور طلباء طالبات کی کردار سازی کے حوالے سے سیرت النبی ﷺکی ضرورت اور اس قسم کی تقریبات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اور الخیر ویلفرٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔اور پروگرام کے منتظمین کی تعریف کی۔تقسیم انعامات کے سیشن میں فسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو وائس چانسلر صاحب کے ہاتھوں شیلڈ اور کتابوں سے نوزا گیا۔جبکہ باقی شرکاء کو دیگر مہمانوں کے ہاتھوں انعامات دیۓ گیۓ۔جو الخیر ویلفر ٹرسٹ کی جانب سے اہتمام کیا گیا تھا۔آخر میں تمام شرکاء کو ٹرسٹ کی طرف سے ون ڈش ظہرانے کی دعوت بھی دی گئی۔اس طرح یہ پر رونق تقریب ڈاکٹر فخرالدین صاحب کی دعاؤں سے اختتام پذیر ہوئی۔
    تقریب کے بعد الخیر ویلفر ٹرسٹ کے مہمانوں کو وی سی صاحب نے اپنے آفس میں چاۓ کی دعوت دی۔ مہمانوں نے اپنی ٹرسٹ کے حوالے سے وی سی صاحب کو معلومات فراہم کی۔ جس پروی سی صاحب نے الخیرویلفر ٹرسٹ کو اس قسم کےمزید پروگرامات یونیورسٹی منعقد کرنے کی ترغیب دی۔اور سیرت النبی ﷺ سے اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔