جامعہ چترال میں یوم یکجہتی کشمیر پر سیمنار کا انعقاد

 جامعہ چترال کے آڈیٹوریم میں آج  یوم یکجہتی کشمیر پر سیمنار منعقد ہوا۔ جس میں اساتذہ اور طلباء نے پھر پور انداز میں شرکت کی۔ اکیڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق، پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین ، جامعہ کے  شعبہ سیاسیات کے سربراہ بشارت حسین اور شعبہ انگلش کے لیکچرر ظہور الحق دانش نے سیمنار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا  ہے  اور کشمیری عوام کو ڈرا دھمکا کر کشمیر پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اس سارے ظلم وبربریت پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

 سیمینار میں کشمیریوں کو اقلیت بنانے کی بھارتی چال کی بھر پور مذمت کی گئی اور قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ کشمیر عالمی برادری کی خصوی دلچسپی کا مرکز ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ بھارت کے منفی اقدامات کا نوٹس لے۔ تقریب کے بعد کشمیریوں کے حق میں اساتذہ و طلباء نے واک کا اہتمام کیا۔

Posted in News.