جامعہ چترال میں یومِ اقبال منایا گیا

جامعہ چترال میں ڈاٸریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوساٸٹیز کے زیرِ انتظام آج یومِ اقبال کی تقریب مناٸی گٸی۔ تقریب کی صدارت یونیورسٹی آف چترال کے پرووسٹ جناب ڈاکٹر تاج الدین صاحب نے کی اور مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے یونیورسٹی کے ایڈیشنل ڈاٸریکٹر اکیڈیمکس جناب ڈاکٹر ضیا ٕ الحق صاحب نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈاٸریکٹر سٹوڈنٹس سوساٸٹیز ظہور الحق دانش نے تقریب کی میزبانی کے فراٸض سر انجام دیے۔ تقریب میں سٹوڈنٹ سپیکرز محمّد شمعون پاشا، منیبہ حقی اور لیلیٰ انعام نے علامہ اقبال کی شاعری، فکر، بصیرت، فلسفہ اور خدمات سے متعلق موضوعات پر اُردو اور انگلش میں تقریریں کیں۔ سٹوڈنٹس سوساٸٹیز کے میوزک بینڈ نے علامہ اقبال کے عارفانہ کلام پیش کرکے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔ اُردو ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر جناب اکبر علی عاطف صاحب نے ”اقبال کی شاعری میں حرکت و عمل“ کے موضوع پر جامع مقالہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر ضیا ٕ الحق نے اقبال کی شاعری اور فکر کے مختلف جہتوں پر تفصیلی بحث کی۔ صدرِ محفل جناب ڈاکٹر تاج الدین صاحب نے اقبال کے فلسفہ تعلیم اور اس کے فلسفے کی حقیقت پسندانہ اور عالمگیر جہتوں پر جامع خطبہ پیش۔ 
تقریبِ یومِ اقبال کا اختتام اس عہد پر ہوا کہ کلامِ اقبال اور فکرِ اقبال میں جن انسانی، مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار پر زور دیا گیا ہے اُن اقدار کی تعلیم و ترویج میں ہر ایک محبّ وطن پاکستانی کو اپنا مقدور بھر کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

 

Posted in News.